Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
قریبی رشتے دار کی گرفتار کے نام پر لاکھوں‌ روپے ایٹھنے والے گرفتار |

قریبی رشتے دار کی گرفتار کے نام پر لاکھوں‌ روپے ایٹھنے والے گرفتار

موبائل فون پر کسی قریبی عزیز کی گرفتاری کے نام پر لاکھوں روپے لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کئی لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیش آچکا ہے کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے کسی کی کال موصول ہوتی ہے اور سامنے سے بولنے والا بتاتا ہے کہ آپ کا بھتیجہ یا بھانجہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک لڑکی کے ہمراہ پکڑا گیا ہے، جس کی گرفتاری ہم ظاہر کررہے ہیں۔

اس کال کا دائرہ کار عام نہیں بلکہ خاص لوگوں اور نامور صحافی فہیم صدیقی تک بھی پہنچا تاہم وہ پہلے سے واقعے کا علم ہونے کی وجہ سے خاموش رہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ معاملات رپورٹ ہونے کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آرہی تھی۔

اب ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والا گروہ گرفتار سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں محمد محسن اور محمد یونس شامل ہیں ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے۔

ملزمان قریبی رشتےدار کی جعلی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے ڈراتے تھے اور رہائی کے لئے رقم کا تقاضہ کرتے تھے ملزمان جعل سازی کرتے ہوئے 25 لاکھ 70 ہزار روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔