ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کا محمودآباد میں گرانڈ کا معائنہ
سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایس ای بی اینڈآر سلمان میمن بھی انکے ہمراہ موجود
پارکوں ومیدانوں کو منفی سرگرمیوں سے پاک کر کے تعمیر عمل میں لاء جارہی ہے، رحمت اللہ شیخ
محمودآباد سمیت ضلع شرقی میں پارکوں اور گرانڈز کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، رحمت اللہ شیخ
پارکوں اور میدانوں کو منشیات فروشوں سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننے دیں گے، رحمت اللہ شیخ
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ پارکوں اور میدانوں کو منفی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننے دیں گے جو پارک اور میدان منفی سرگرمیوں کا مرکز بنے ہوئے تھے اب آباد ہو رہے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سلمان میمن کے ہمراہ خان لیاقت علیخان پارک وگرئوانڈ محمودآباد کے معائنے کے دوران کیا
.انہوں نے فوری طور پر تعمیر ومرمت کے کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے ساتھ کہا کہ پارک و گرائونڈ کو بہترین لائٹس کی مدد سے منور بنایا جائے تاکہ علاقہ مکین بھرپور طریقے سے اس سے مستفید ہوسکیں، محمودآباد سمیت ضلع شرقی کے پارکوں اور گرانڈز کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے، کوشش کی ہے
کہ پہلے ان پارکوں اور میدانوں کو درست کیا جائے جو کہ منشیات فروشوں سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے ساتھ قابضین کی نگاہوں میں تھے انہیں بحال کروانے میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن سرکاری زمین کو عوام کی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں