گورنر سندھ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین کی ملاقات
شہر قائد کو درپیش صحت و صفائی کے مسائل، انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور اس ضمن میں ترجیحات پر تبادلہ خیال
کراچی……گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نئے میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین نے گورنرہاس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں شہر قائد کو درپیش صحت و صفائی کے مسائل، انفرا اسٹرکچر کی بحالی شہر قائد کی خوبصورتی کے اقدامات اور اس ضمن میں ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
میونسپل کمشنر کراچی نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں آپ کی رہنمائی معاون ثابت ہوگی