ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمیٰ کنورایوب کا سوک سینٹر کے قریب یونیورسٹی روڈ پر غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کاروائی
غیرقانونی چارجڈ پارکنگ میں ملوث افراد سوک سینٹر کے قریب یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ پر خود ساختہ پارکنگ فیس کررہے تھے
ملوث پانچ افراد کو کے ایم سی کی جعلی پرچیوں سمیت کارروائی کے لئے پی آئی بی پولیس کے حوالے کردیاگیا
شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور چارجڈ پارکنگ سائٹس پر مقررہ فیس سے زائد وصولی پر بھی کاروائی ہوگی
یڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمیٰ کراچی کنورایوب نے سوک سینٹر کے قریب یونیورسٹی روڈ پر غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ میں ملوث پانچ افراد کو کے ایم سی کی جعلی پرچیوں سمیت کارروائی کے لئے پی آئی بی پولیس کے حوالے کردیا،غیرقانونی چارجڈ پارکنگ میں ملوث افراد سوک سینٹر کے قریب یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ پر خود ساختہ پارکنگ فیس وصول کر رہے تھے،
متعلقہ افسران کے پہنچنے پر پارکنگ مافیا کے کارندے روپوش ہوجاتے اور بعد میں غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرتے تھے جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ چارجڈ پارکنگ کی طرف سے تھانہ نیو ٹائون میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی اور تھانہ انچارج سے کہا گیا تھا کہ غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
،ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے آکشن کے بغیر چلنے والی پارکنگ سائٹس سے پارکنگ فیس کی وصولی بند کر رکھی ہے اور کے ایم سی کے ملازمین کو پارکنگ فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے،
یونیورسٹی روڈ پر غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کارروائی اس لئے کی گئی ہے کہ غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کی وصولی میں ملوث افراد کے ایم سی کو بدنام کر رہے تھے جو پارکنگ سائٹس کے ایم سی نے بند کردی ہیں وہاں پارکنگ فیس وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
،انہوں نے کہا کہ شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور چارجڈ پارکنگ سائٹس پر مقررہ فیس سے زائد وصولی پر بھی کاروائی ہوگی