پولیس چوکی کے خاتمے کے بعد کچرا وملبہ فوری طور پر اٹھایا جائے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ
جو جگہیں موجود ہیں انہیں عوامی مفاد کیلئے استعمال کیا جائے گا، رحمت اللہ شیخ
جگہ کلئیر کرنے کے بعد فوری تعمیراتی کام شروع کیا جائے، رحمت اللہ شیخ
ہریالی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، رحمت اللہ شیخ
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سرکاری خالی جگہیں آباد کرنا ازحد ضروری ہو چکا ہے اس سے قبل کہ ایسی جگہیں قابضین کے ہتھے چڑھیں یا منفی سرگرمیوں کا مرکز بنیں انہیں عوامی مفادات کیلئے استعمال میں لایا جائے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر، سلمان میمن، سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر سید جمال، انچارج ڈیبریز ریموول را ئوشمشاد کے ہمراہ جیل روڈ فلاء اوور نیوایم اے جناح روڈ سے متصل جگہ کو گرین بیلٹ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے معائنے کے دوران کیا.
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ جگہ پر پولیس چوکی کے خاتمے کے بعد جو ملبہ، کچرا پڑا ہے اسے فوری طور پر ہٹا کر خوبصورت گرین بیلٹ میں تبدیل کیا جائے اس طرح کی جو جگہیں بھی ضلع شرقی میں موجود ہیں ان کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان جگہوں کو بھی خوبصورت بنایا جاسکے، ہریالی کے فروغ کو سب سے اوپر رکھ کر ہی موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے باہر نکلا جاسکتا ہے،
ڈی ایم سیز کے پاس ہریالی کے فروغ کیلئے پارک، گرین بیلٹس، سینٹرل آء لینڈ اہم ذریعہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مذکورہ جگہوں کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے.اس موقع پر سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہریالی کے فروغ کیلئے پارکوں، گرین بیلٹس سمیت دیگر جگہوں کو مکمل استعمال میں لایا جارہا ہے، ایسی کسی جگہ کو خالی نہیں چھوڑیں گے جو پارکوں، میدانوں، گرین بیلٹس کیلئے مختص ہیں.