ادارہ ترقیات کراچی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی آگے اسپورٹس گالا 2022 ء کی کٹس رونمائی کی تقریب
ادارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے نوجوان نسل کو پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نمایاں کرنا ہے
ادارہ ترقیات کراچی کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ محمد کاشف خان ،اسپورٹس گالا کی تقریب میں ممبر فنانس کا خطاب
ادارہ ترقیات کراچی کے ممبر فنانس محمد کاشف خان نے کے ڈی اے اسپورٹس گالا 2022 ء کی کٹس رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیل اورکھلاڑیوں کی ہر سطح پر سرپرستی جاری رکھے گا۔
ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے کے زیر کنٹرول شہر بھر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے وسائل میں کمی کے باوجود ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے ندیم اقبال، ڈائریکٹر فنانس ورئیل اندھر، ڈائریکٹر ریکوری نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ محمد قاسم، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس شکیل خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر طارق رفیع، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ ناصر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، پبلک ریلیشنز آفیسر اکرم ستار اور اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم بھی موجود تھے۔
ممبر فنانس نے مزید کہا کہ اسپورٹس گالا 2022 ء کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ ہوں گے۔ ادارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے نوجوان نسل کو پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے،
جس کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نمایاں کرنا ہے۔ شہریوں کو تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنا ادارہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شہر بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں ڈی جی کے ڈی اے کی واضح احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔