کراچی:سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث برطرف پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلئے۔
برطرف اہلکار سمیت ملزمان کا گروہ شہر بھر میں کار لفٹنگ کی وارداتیں کرتا تھا۔برطرف اہلکار محبوب کلہوڑو گینگ کے سرغنہ کے طور پر کام کرتا تھا۔
ملزمان چھینی،چوری کی گئی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 2 کاریں،چرس،غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔پ