کراچی:انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 18 سالہ ریحان احمد کے والدین کا تعلق میرپور، آزاد کشمیر سے ہے،انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ریحان احمد بہت شرارتی ہیں جبکہ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔
ان کے والد نعیم احمدنے ڈیبیو سے قتل ان کو گلے سے لگالیا، ان کے والد کا کہنا ہے کہ ہوم کنٹری کے خلاف ڈیبیو کرنا اعزاز کی بات ہے، انگلینڈ کاسب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر بننا بھی ایک اعزاز ہے، خواہش تھی کہ ریحان میرے سامنے ڈیبیو کرے ،میرا بیٹا بہت شرارتی ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ اس کی شرارتیں کرکٹ سے ہی وابستہ ہیں،چاہتا ہوں کے ریحان کرکٹ میں اپنا نام پیدا کریں،وہ اپنے بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر ہیں،ان کے تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔