کراچی:یپلزپارٹی کے ایم این اے اور اس کے بھائیوں پر بند فلور مل کے نام پر گندم کا کوٹہ حاصل کر کے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام، فلور مل کے اصل مالکان محکمہ اینٹی کرپشن پہنج گئے،. اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی۔ بھان سعید آباد میں قائم آغاجی فلور مل کے ڈائریکٹرز شاہنواز لاشاری، نیاز حسین ودیگر کی کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ڈی ایف سی جامشورو کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایم این اے عرفان لغاری اس کے بھائی اسد لغاری اور سیٹھ نامومل مکھی ہماری مل کے نام پر ماہانہ کروڑوں روپے کی گندم حاصل کر کے اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔
کئی سالوں سے ہماری مل بند ہے جعلسازی سے ماہانہ کروڑوں روپے کماے جا رہے ہیں،. کارروائی کی جائے تحقیقاتی افسر نے 20 دسمبر تک ڈی ایف سی جامشورو سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔