اسلام آباد:نجم سیٹھی یا رمیز راجا؟ نیا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا اس سلسلے میں خبریں تیزی سے گردش کررہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔
سیکریٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، وزیراعطم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ زمیز راجا کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔عمران خان کے دور میں تعینات ہونے والے رمیز راجہ کے خلاف لابی نے کام مکمل کر لیا۔
نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی۔