Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بابر اعظم نے گنگولی اور روٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا |

بابر اعظم نے گنگولی اور روٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا

کراچی : بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے، کراچی ٹیسٹ میں انہوں نے نصف سنچری اسکور کی جو رواں سال ان کی 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس اسکور کرچکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل نصف سنچریاں اسکور کرکے قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ بابر کی 23 ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے رواں سال 9 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں 25 جبکہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔