کراچی:سینئر اداکار ہ صبا فیصل پسند کی بہو لانے پر شدید پچھتاوے کا شکار ہیں اور اس کا اظہار بھی وہ کھل کررہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹے اور بہو سے تعلق ختم کرنے کی پوسٹ کردہ ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتائی اورساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ ویڈیوز شیئر کرنا ان کی غلطی تھی۔
صبا فیصل نے تسلیم کیا کہ یہ میرا غلط قدم تھا، آئندہ کبھی میرے نجی معاملات مداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔
اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ بہو میں اپنی پسند کی لائی ہوں، الحمداللہ وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہے لیکن ہر کسی کو آپ اپنی منشا کے مطابق نہیں ڈھال سکتے، شاید مجھے ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے۔
صبا فیصل نے کہا کہ اگر میں نے بیٹے کا نام لیا تو اس میں بہت درد اور تکلیف تھی، بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی ۔