کر اچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آج 18 دسمبر بروز اتوار نشتر پارک میں ہونے والے خواتین کنونشن میں حق پرست بیٹیوں ، بہنوں اور ماوؑں سے بھر پور تعداد میں شر کت کی اپیل کی ہے ۔
انہوں نےکہا کہ آج کا خواتین کنونشن سندھ کے شہری علاقوں اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے حصول کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔
خالدمقبول صدیقی نےمختلف شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والی خواتین وطالبات سےگزارش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اس کنونشن کو کا میاب بنائیں اور خواتین کے حقیقی حقوق حاصل کرنے کی جد وجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔