نیو یار:نیوکلیئر انجینئرنگ کی 20 سالہ طالبہ نے مس امریکا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
امریکاہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے طالبہ کو ٹائٹل جیتنے پر تہنیتی پیغامات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، اور مس امریکا تیزی سے گوگل امریکا پر سرچ کی جانے والی خواتیں میں شامل ہوگئیں۔
واضح رہے گزشتہ روز مس امریکہ 2023کے مقابلے میں ذہانت اور حسن کا امتزاج دیکھنے میں آیا جہاں نیوکلیئر انجینئرنگ جیسے مشکل مضمون کی طالبہ نے مقابلہ جیت لیا۔
20 سالہ گریس سٹانک کو ریاست کنیکٹی کٹ میں مقابلہ حسن کے اختتام پر مس امریکہ کا تاج پہنایا گیا۔
گریس مس وسکونسن بھی رہ چکی ہے۔ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں گریس نے مہارت سے وائلن بجا کر ججز اور حاضرین کو حیران کرد یا۔