Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران کی تقریر چور مچائے شور کے علاوہ کچھ نہیں ، ناصر شاہ |

عمران کی تقریر چور مچائے شور کے علاوہ کچھ نہیں ، ناصر شاہ

کراچی: وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کی حکومت جانے کےبعد ان پر سختیاں کی گئیں، عمران دور میں زرداری، فریال تالپور، شہباز، مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، آپ تو گرفتار بھی نہیں ہوئے، تقریر کے دوران دونوں وزرائے اعلیٰ کے چہرے دیکھنے کے قابل تھے.

ان کا کہناتھاکہ آپ جمعے کو اسمبلیاں تحلیل کریں، ہم یوم نجات منائیں گے لیکن دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، عمران کی تقریر چور مچائے شور کے علاوہ کچھ نہیں۔

ایف بی ایریا میں جلسے سے خطاب میں صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر قانون مرتضی وہاب و دیگر نے کہا کہ عمران خان تاریخ نہ دیں، فیصلے پر عمل کریں، پی ڈی ایم ان کو سیاست سے باہر نکال دے۔