ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کے رویے پر بھارتی صحافی آپے سے باہر ہوگئے اور اداکارہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔
تاپسی نے کہاتھا ہے کہ عوامی شخصیت ہوں تو یہ مطلب نہیں آپ ہر جگہ کیمرا اور مائیک لے آئیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے فوٹوگرافرز کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں، اس کا احساس مجھے کچھ وقت بعد ہوا۔
انہوں نے کہا آپ تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں اور کچھ لوگ گاڑی کا دروازہ پکڑے کھڑے ہیں اور آپ کے منہ پر کیمرا لا رہے ہیں، کیا آپ کو یہ ٹھیک لگے گا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ حرکت ذاتیات میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہے ،