کراچی : ڈیفنس کے علاقے فیز 7 اور شارع نورجہاں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلوں میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔
ڈیفنس تھانے کی گشت پر معمور پولیس موبائل معمول کے مطابق دوران گشت ڈیفنس کے علاقے فیز 7 Ext میں واقع قبرستان کے قریب پہنچی, اسی دوران وہاں موجود موٹر سائیکل پر دو مسلح ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتے ہوئے دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے موقع پر 1 عدد غیرقانونی پستول بمع 4 عدد روند اور 1 عدد موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت افضل الرحمن صدیقی ولد جلیل الرحمن کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے مفرور دوسرے ساتھی وقاص جعفری ولد تسکین جعفری کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم اور اس کا مفرور ساتھی شہر بھر سے اسٹریٹ کرائم کی 2 درجن سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں۔
ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود ٹینکی گراؤنڈ بلاک T کے قریب بھی پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرارہوگئے۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت حنظلہ ولد مراد خان اور حسنین ولد غلام حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزم کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہو ہو گئے جنکی شناخت بلال اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور ٹی ٹی پستول اور 1 موبائل فون اور 1 موٹر سائیکل برآمدہوئی ہے۔
ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ برآمدہ موٹرسائیکل KEQ-9506 اور موٹر سائیکل ناظم آباد تھانہ سے چھینی ہوئی ہے
گرفتار ملزمان سے مزیدتفتیش جا ری ہے۔
زخمی ملزمان کا کرمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔