Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی :2022 میں 83 ہزار ڈکیتیاں ، 100 سے زائد شہری جاں بحق |

کراچی :2022 میں 83 ہزار ڈکیتیاں ، 100 سے زائد شہری جاں بحق

کراچی: سال 2022 میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کی 82 ہزار780 وارداتیں ہوئیں،دوران ڈکیتی ڈاکووں کی فائرنگ سے 103 سے زائد شہری جاں بحق اور 422 زخمی ہوئے۔سال 2022 میں اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے 27 ہزار 249 موبائل فون چھینے گئے،2 ہزار 131 گاڑیاں جبکہ 52 ہزار 383 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں،گھروں میں ڈکیتیوں کے 432 واقعات ہوئے،سال 2021 میں اسٹریٹ کرائم کی 73 ہزار 348 وارداتیں ہوئی تھیں،2021 میں دوران ڈکیتی مزاحمت ڈاکووں کی فائرنگ سے 69 افراد جاں بحق جبکہ 418 زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ برس 22 ہزار 595 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے تھے،اس دوران 1966 گاڑیاں اور 48 ہزار 787 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی تھیں۔

رواں برس قتل کے 455،اقدام قتل کے 590،مجرمانہ قتل کے 40،ریپ / زنا کے 212،اغواہ برائے تاوان کے 41،اقدام خودکشی کے 12،بینک ڈکیتی کے 2،ہائی وے ڈکیتی اور راہزنی کے 11،پٹرول پمپ ڈکیتی و راہزنی کے 15،دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 411،گھروں پر ڈکیتی و راہزنی کے 388 جبکہ ڈکیتی اور راہزنی کے دیگر واقعات کے 4377،چوری کے 1836،جان لیوا ٹریفک حادثات کے 303 ،ممنوعہ آرڈیننس کے 6155،آرمز آرڈیننس 6129،گیمبلنگ آرڈیننس کے تحت 447 کیسز درج کئیے گئے۔

رواں برس شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 825 پولیس مقابلوں میں 118 ڈکیت ہلاک اور 973 زخمی ہوئے،اس دوران پولیس نے 8 ہزار 375 ڈکیتیوں کو گرفتار کیا،سال 2021 میں پولیس نے 317 پولیس مقابلوں میں 39 ڈکیتوں کو ہلاک اور 174 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ 6ہزار 892 ڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

رواں برس پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کر کے 6ہزار 413 ملزمان کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان سے 18 کلاشنکوف ،6ہزار 93 پستول/ ریوالور/ ماوزر،63 رائفلز اور 239 شارٹ گن برآمد کی گئیں۔