لاہور : عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد لاہور میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا ۔
وفاقی وزرا ء طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا۔ شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
یپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹائون پہنچ گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو بھی ٹیلی فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ نواز شریف نے انہیں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا۔