دوحا: فیفا ورلڈ کپ کا فائنل پینالٹی ککس پر ہوگیا، میسی کی ٹیم ارجنٹائن دفاعی چیمپئن فرانس کو4-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈکپ ٹرافی کا نیا چیمپئن بن گیا ۔
میسی نے اپنے آخری ورلڈ کپ میچ کو یادگار بنا دیا ، تین گول کر ٹیم کو چیمئپن بنا دیا ، اضافی وقت کے باوجود ارجنٹائن اور فرانس کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔
فرانس کے ایمباپے نے تین گول کر کے ہیٹ ٹرک کی ،انہوں نے 118 ویں منٹ میں تیسرا گول کردیا، ارجنٹائن کی طرف سے لیونل میسی نے 108 ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی ہے جسے ایمباپے نے 118 ویں منت گول کرکے ختم کردیا۔دونوں ٹیمیں کا میچ 90 منٹ کا مقررہ وقت ختم ہونے تک دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا ، اس میں بھی میچ برابر رہا۔
ارجنٹائن نے میچ شروع ہونے کے بعد جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے فرانس کیخلاف دو گول کردئیے۔ پہلا گول 23 ویں منٹ میں پینالٹی کک ملنے پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کیا، 36 ویں منٹ میں ارجنٹائن کی طرف سے دوسرا گول اینجل ڈی ماریا نے کیا۔ فرانس کی جانب سے تینوں گول ایمباپے نے کئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میغوں نے بھی سٹیڈیم میں آ کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی لیکن اپنی ٹیم کی شکست پر وہ افسردہ نظر آئے ۔
دنیا بھر میں ارجنٹائن کے مداحوں نے جشن منایا، ارجنٹائن میں آتشبازی، لوگ سڑکوں پر نکل آئے جبکہ فرانس میں سوگ کی فضا ، لوگ غم سے نڈھال ،ایک دوسرے سے گلے مل کر آنسو بہاتے رہے ۔