Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ملیرکے رہائشی کو تیسری بیوی لوٹ کرفرار |

ملیرکے رہائشی کو تیسری بیوی لوٹ کرفرار

کراچی:کراچی کا شہری تیسری بیوی کے ہاتھوں لاکھوں روپے لٹوا بیٹھا،ملیرکے رہائشی بشیرکی تیسری بیوی گھرکا صفایا کرکے فرارہوگئی،بشیرنے سوشل میڈیا پرویڈیو اپ لوڈ کی اوربتایا کہ دو ماہ قبل اس نے عائشہ سے شادی کی تھی لیکن چند روز بعد اسکی بیوی نے سونا اورپیسے چوری کئے اوربھاگ گئی۔

ویڈیو میں بشیر نے شکایت کی کہ اس نے تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس والوں کا کہنا تھا کہ بیوی کیخلاف مقدمے نہیں درج کرتے،بشیرنے اپنی اوراپنی بیوی کی ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے،سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بشیرکی درخواست پر خاتون اوراس کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،بیان کے مطابق ملیرسٹی کی حدود محبت نگر کے رہائشی 46 سالہ بشیراحمد کی دکان پرعیسائی شخص جمیزجارج کام کرتا تھا،جسکی 20 سالہ بیٹی علیزہ جارج تھی۔

مذکورہ شخص نے ہی بشیرکو اپنی بیٹی سے شادی کرنیکی پیشکش کی تھی،بشیر کے مطابق اس نے خاتون کے والد سے کہا کہ اگرآپکی بیٹی اسلام قبول کرلے تو میں اس سے شادی کرنے کیلئے تیارہوں،جس پرلڑکی اوراس کے والد نے حامی بھری اورلڑکی کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا،بشیرکے مطابق لڑکی اپنے ساتھ 10 لاکھ روپے،زیورات اورگھرکا قیمتی سامان لیکراپنے والد کے ہمراہ فرارہوئی۔