کراچی:سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے پرویز الہی کے بیان پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی پر ہو سکتا ہے باجوہ صاحب کے احسانات ہوں مگر ہمارے اوپر ان کے کوئی احسانات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، پوری پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آر ہا کیا کرنا ہے۔