Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میرے اعلان نے کئی لوگوں کو بے نقاب کر دیا : عمران |

میرے اعلان نے کئی لوگوں کو بے نقاب کر دیا : عمران

لاہور: چیئربمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کو بے نقاب کردیا،

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے، اسمبلیاں ٹوٹنے کی صورت میں 3 ماہ میں الیکشن کرانا نیوٹرل کا سب سے بڑا امتحان ہے، اگر انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو یہ آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائیں گے، کمزور حکومت نہیں لوں گا کیوں کہ ڈیلیور نہیں ہوسکا۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین مار شل لاز اور میری حکومت کے دور میں معیشت بہتر رہی لیکن اس وقت وفاق کریش ہوچکا ہے، اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو بہت پیچھے چلا جائے گا، صوبوں میں فنڈز موجود ہیں اس کے باوجود قربانیاں دے رہے ہیں۔

عمران نے مزید کہا کہ کورونا کی وبا نہ آتی اور چین دو سال بند نہ رہتا تو ہماری اکانومی بہتر ہوتی۔