کراچی: نامور گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ اور بھائی زوہیب حسن میں قانونی جنگ شروع ہوگئی۔
اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا۔
لندن میں کیے گئے اس مقدمے میں اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن نے سنگین الزامات لگائے جس سے میری ساکھ مجروح ہوئی۔
زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا تاہم اشتیاق بیگ اس کی کی تردید کرچکے ہیں۔