کراچی : عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
کراچی کی مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دانیہ شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔
اس دوران دانیہ شاہ کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی۔
ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانئی کو گرفتار کیا۔عدالت نے سرکاری وکیل، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمے کو 20 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔