کراچی : کراچی پولیس اسٹریٹ کرمنلز پر ٹوٹ پڑی , موٹر سائیکل لفٹر سمیت ایک درجن سے زائد ملزمان اور منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے جن سے اسلحہ اور منشیات بی بر آمد کر لی گئی۔
تھانہ فیروزآباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کراٸم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم اسٹریٹ کراٸم اور موٹر ساٸیکل لفٹنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ, اور چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمدکر لی گئی ۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد دانیال ولد سعید کے نام سے ہوٸی ہے ۔
برآمدہ موٹر ساٸیکل کابمقدمہ الزام نمبر 687/22 بجرم دفعہ 381A درج ہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان میں 4 اسٹریٹ کریمنلز, 1 موٹر سائیکل لفٹر, 2 مفرور اور 3 منشیات فروش شامل ہیں.
ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 1720 گرام چرس اور 1 چھینا ہوا موبائل فون برآمد کیا گیا.
ملزمان کی شناخت راحیل شاہ, دانش,واجد عرف وجو,محمد عدنان,خالد,عامر,فضل شاہ عرف ادا,عبدالخنان,امجد عرف میڈو, اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزم امجد عرف میڈو پولیس کو بھتہ خوری, قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔
کملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی,کلاکوٹ,نبی بخش, میٹھادراور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔