کراچی : پاکستان پر انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے خطرات لاحق ہو گئے۔ انگلش ٹیم فتح کے قریب پہنچ گئی ۔
انگلینڈ کی 8 وکٹیں باقی اور فتح کے لئے 65 رنز درکار ہیں ۔
پاکستان نےکراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا جواب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر112 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی –
تیسرے روز بغیر کسی نقصان 21 رنز پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
شان مسعود 24 رنز، اظہر علی صفر اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابراعظم اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنائے ۔
بابراعظم 54 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔