کراچی :ایس ایچ او ساحل کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساوتھ اسد رضاکے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساحل شاہد اعظم بلوچ کو با قائدہ گرفتار کیا گیا ہبے ۔ایس ایچ او شاہد بلوچ نے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا تھا۔
ان کے مطابق دو ملزمان کومنشیات کے مقدمے میں ایس ایچ او نے حراست میں لیا تھا,ایک ملزم کو رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔
واقعے کی انکوائری کی گئی تو ایس ایچ او کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے ,ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔