لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔
پنجاب اسمبلی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز دے دی۔
پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کا مقصد تحریک انصاف کی پنجاب میں سیاسی برتری کو برقرار رکھنا اور اپنے مخالفین کی سیاسی ہل جل کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینا ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہذا پرویز الہٰی کو 21 دسمبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔