Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی ایئر پورٹ سے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام، 2 مسافر گرفتار |

کراچی ایئر پورٹ سے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام، 2 مسافر گرفتار

کراچی: کراچی ایئرپورٹ سے بینکاک 28 لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ہوگئی، کسٹم نے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کوشش ناکام بنادی،

بینکاک جانے والے دو مسافروں سے 28 لاکھ روپے کی مساوی کرنسی برآمد ہوئی، مقدمہ درج کرکے محمد زبیر اور محمد آصف نامی مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق پرواز ٹی جی 342 سے جانے والے مسافروں نے ہینڈ بیگ میں چھپائی تھی، برآمد شدہ کرنسی میں 9300 ڈالر، 217150 بھارتی روپیہ ، 445000 کورین کرونا، 12000 فلپائنی پیسو، 2610 تھائی بھات 190 ترک لیرا شامل ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق 15 یوم میں 1.42 کروڑ روپے کے مساوی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی جاچکی ہے۔