Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شا ہ رُخ کو گھر کے برتن اور کپڑے بھی دھونے پڑتے ہیں ! |

شا ہ رُخ کو گھر کے برتن اور کپڑے بھی دھونے پڑتے ہیں !

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان نے کووِڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اُن دنوں گھر کی صفائی، کچن کے کام اور کپڑے دھونے سیکھ گئے تھے ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے دلہنیا کے نام سے مٹھائی کی دوکان بھی کھول سکتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہوگیا۔