Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اورنگی میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 11 سالہ بیٹا جاں بحق |

اورنگی میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 11 سالہ بیٹا جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میں باپ سےاتفاقیہ گولی چلنے پر اپنا11 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبرہریانہ کالونی میں واقع مکان نمبرای 827 میں فائرنگ سے ایک کم عمرلڑکا جاں بحق ہوگیا۔

لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی شناخت 11 سالہ انیس ولد محفوظ الحسن کے نام سے کی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا لڑکا اپنے والد سے اتفاقیہ گولی چلنے پر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کا والد محفوظ الحسن حساس ادارے میں تعینات ہے اور چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا اور پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی جس کے باعث محفوظ الحسن کا اپنا بیٹا گردن کے قریب گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے ۔