کراچی:فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کے بچوں کی حوالگی اور بچوں کے اخراجات سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت11جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
و فیملی کورٹ شرقی میں کیس کی ماعت ہوئی۔ علیزے فاطمہ کے وکیل نے عدالت میں گھریلو تشدد سے متعلق شواہد کی تصدیق کی درخواست دائر کردی۔
فیروز خان کے وکیل نے موقف دیا کہ علیزے کی فیملی کے خلاف توہین عدالت اور بچوں کو 10 دن تک باپ کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔