اسلام آباد:ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل دوسری بار کمی آگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی0.11 فیصد کمی سے 28.76 فیصد ریکارڈکی گئی،گزشتہ ہفتے 51اشیائے ضروریہ میں سے 20کی قیمتوں میں اضافہ،14 کی قیمتوں میں کمی اور17اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی29،ٹوٹاباستمی چاول1،چھوٹاگوشت 5روپےفی کلو،20کلوآٹے کاتھیلا17،چائے کا190گرام کاپیکٹ7روپےمہنگاہوا،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے ملک میں دال مسور،دال چنا،دال ماش، انرجی سیور،بلب،پائوڈردودھ بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی آئی جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے، چینی، گھی، لہسن سستا ہوا۔ٹماٹر22روپے فی کلو،انڈے4روپے فی درجن،ایل پی جی سلنڈر6روپے سے زائدسستاہوا۔