اسلام آباد:بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)کمپانڈ میں مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق آپریشن میں مارے گئے 14دہشتگردوں کا تعلق بنوں اور ڈومیل سے ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایاکہ 4دہشتگردوں کا تعلق شمالی وزیرستان اور 6کا تعلق لکی مروت سے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپانڈ میں عملے کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کیا تھا۔
آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار اور 7 نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔