Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جیل چورنگی فلائی اوور،غیرقانونی ہائیڈرینٹ مسمار |

جیل چورنگی فلائی اوور،غیرقانونی ہائیڈرینٹ مسمار

کراچی :ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہاہےکہ جیل چورنگی فلائی اوورکےاطراف کی گئی بڑی کارروائی کے دوران غیرقانونی ہائیڈرینٹ کو مسمارکردیاگیاجبکہ فلائی اوورکے نیچے بنایاگیا کے ایم سی اسٹور بھی ختم کردیا ہے ،فلائی اوورکے نیچےتمام دیواریں گرادی گئی ہیں،جیل چورنگی پر شروع کیا گیا،آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گاْ

خالی کرائی گئی جگہ پر پارک اور اربن فاریسٹ بنانے کےکام کا آغازکردیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق پلوں ،فلائی اوورزکےنیچے تجاوزات قائم نہیں ہو سکتیں، یہ بات انہوں نے جیل چورنگی کے اطراف بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے رات گئےتجاوزات کے خلاف کئےجانیوالے گرینڈ آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہی۔

کے ایم سی کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سیف الرحمن رات گئےجیل چورنگی پہنچےاور آپریشن کی ازخود نگرانی کی۔ انہوں نےکہاکہ مسمارکیاگیا ہائیڈرینٹ اسپورٹس کمپلیکس کشمیرروڈکی حدودمیں واقع تھا، جہاں سےرات کےاوقات میں پانی چوری کیاجاتا تھا اور اس طرح شہریوں کے حق پر ڈاکاماراجارہا تھاجسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔

انہو ں نےکہاکہ تجاوزات شہر کے ماتھے پر بدنماداغ ہیں لہٰذا تجاوزات مافیا کو شہر میں کسی بھی جگہ اپنے پیرجمانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جن لوگوں نےشہرمیں غیرقانونی تعمیرات کررکھی ہیں وہ اس عمل سے باز آئیں اوررضا کارانہ طور پر ان تجاوزات کو ختم کردیں۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی نے تجاوزات کےخاتمہ کے بعد جیل چورنگی فلائی اوور کے نچلے حصے اور اطراف کے علاقے کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت دیں اور کہا کہ اس جگہ کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ آئندہ بھی یہاں کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم نہ ہوسکیں۔

جیل چورنگی فلائی اوور لوپ سے ہزاروں ٹن کچرا بھی اٹھالیاگیا جس کے بعد یہاں اربن فاریسٹ بنانے کاکام شروع کردیا گیا، تجاوزات کے خلاف اقدامات شہرکے وسیع تر مفادمیں ضروری ہیں لہٰذا یہ آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نےڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی تمام سڑکوں کی گرین بیلٹس کو بہترکریں،خالی جگہوں پر پودے لگائیں اورکے ایم سی کے زیر انتظام 28 بڑی سڑکوں کی تزئین و آرائش کرکے موسمی پھول لگائے جائیں۔