Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام نے تیسری شادی کرلی |

عمران کی سابقہ اہلیہ ریحام نے تیسری شادی کرلی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تیسری شادی سے متعلق بتایا۔

ریحام خان کو شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

ریحام خان کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پیروکاروں اور خیر خواہوں کو یہ خوشخبری بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے مرزا بلال بیگ کے ساتھ سادہ تقریب میں شادی کی شادی کر لی ہے۔

اپنے والدین کی غیر موجودگی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہوں لہذا آپ سب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ زندگی محبت اور افہام و تفہیم کے بارے میں ہے، اور ایک بہت طویل تنہائی کی جدوجہد کے بعد بالآخر میں ایک ایسے شخص سے ملی جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری سے مجھے جیت لیا۔