Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سلمان خان اپنے محافظ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروائیں گے |

سلمان خان اپنے محافظ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروائیں گے

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا’ کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے۔

شیرا تقریبا گزشتہ 26 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے-

بھارتی میڈیا کے مطابق اب سلمان خان شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں قدم رکھوائیں گے، دبنگ خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کیلئے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔

فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے بس اب فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے ،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023میں شروع ہونے کا امکان ہے،ابیر سلمان خان کو گاڈ فادر اور اپنے والد کے بعد اپنا سب کچھ مانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔