کراچی :سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ کافی وقت گزر گیا ہم علم والے لوگ پیدا نہیں کر پا رہے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ لکھنے کے کلچر کو ختم کرنے میں ضیاء الحق کا دور پیش پیش تھا،جون ایلیا اور حبیب جیسے لوگ اسی وجہ سے اب نہیں بن پاتے۔
انہوں نے کہا کہ پستی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،ہمارے بچوں اور نوجوانوں کوحصول علم سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں،میرے نزدیک اگر کوئی گیم چینجر ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان کے نوجوان ہیں،کافی وقت گزر گیا ہم علم والے لوگ پیدا نہیں کر پارہے۔