کراچی :تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں قانون کے ساتھ کھلواڑہورہا ہے،گارنٹیزکے ساتھ فیصلہ کئے جاتے ہیں،پاکستان کے عدالتی نظام سے امید ہونی چاہیئے،عدالتی نظام سب کیلئے برابرہونا چاہیئے،اسمبلیاں توڑنا پی ٹی آئی کا حق ہے،ایک سابق طاقتورشخصیت نے رجیم چینج کے ذریعے لوگوں کو لاکریہاں بٹھایا۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی معیشت کو بچانا چاہتے ہیں،جب کامران ٹیسوری کو گورنربنایا تو ایم کیو ایم بھی حیران تھی۔وہ کراچی میں انصاف لائرزفورم کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں پرقائد متحدہ کی سیاست کو واپس لانا چاہتے ہیں،یہاں بوری بند لاشیں لانا چاہتے ہیں،یہ صرف کراچی میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ختم کرنا چاہتے ہیں اگرپی ٹی آئی کا راستہ زبردستی روکا گیا تو یہاں پرنقص امن کا مسئلہ پیدا ہوگا،عدالت کی طرف سے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی سمجھ سے بالاترہے۔
انہوں نے کہا یہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے،پرویزالہیٰ مضبوطی کیساتھ کھڑے ہیں،عدالتی فیصلے کے سامنے بھی پرویز الہٰی کو یہ بات کرنی پڑی،آج بھی ہماری امیدیں عدالتوں سے وابستہ ہیں۔