جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے شہر بوکسبرگ میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
گیس کا ٹینکر اسپتال کے قریب ریلوے سٹریٹ پل کے نیچے پھنس گیا تھا، ڈرائیور نے زبردستی ٹینکر کو نکالنے کی کوشش کی جس وجہ سے ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے باعث اسپتال کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔