لاہور: پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی کو شادی سے متعلق متنازع بیان دینا بھاری پڑ گیا۔
شوشل میڈیا صارفین نے ان پر ٹرولنگ شروع کردی اور شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔پاکستان بھر سے صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
جمائمہ خان کی فلم’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘میں پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی سجل علی نے کہا تھا کہ شادی بہت ہی خوبصورت اور پیارا رشتہ ہے لیکن زندگی صرف شادی تک محدود نہیں ہوتی اور اسے مکمل زندگی سمجھنا بھی درست نہیں۔
’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی پروموشن کے دوران سجل علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘پہلی ایسی انٹرنیشنل فلم ہے جس میں پاکستانیوں کو کسی طرح کے منفی کردار میں نہیں دکھایا جائے گا۔
فلم میں جنوبی ایشیائی لڑکیوں کی شادی اور ان کے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔سجل علی نے شادیوں کی ناکامیوں کے متعلق بتایاکہ جب لڑکیوں کو لگے کہ ان کی شادی شدہ زندگی مشکلات کا شکار ہے تو لڑکیوں کو چاہئے خراب تعلقات اور رشتے میں رہنے سے بہتر ہے کہ خاوند سے ایک اچھے دوست کی طرح راہیں جدا کرلی جائیں۔
سجل علی نے کہا کہ شادی شدہ ہونا زندگی کو خوبصورت بھی بناتا ہے۔سجل علی کے مطابق خواتین کو صرف شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے تک نہیں سوچنا چاہئے۔
گزشتہ ایک سال سے سجل علی کی ازدواجی زندگی میڈیا میں موضوع کا بحث بنی ہوئی ہے، ان سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے اداکار احد رضا میر سے طلاق لے لی۔