Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
غیرقانونی تعمیرات،ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کی ہدایت |

غیرقانونی تعمیرات،ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی :سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمداسحاق کھوڑونے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایات کی ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کےخلاف سندھ ہائیکورٹ کےاحکامات پرفوری عملدرآمدکویقینی بنایاجائے،غیرقانونی تعمیرات کےخلاف انہدامی و دیگرقانونی کاروائی کے حوالے سےزیرالتواء معاملات کو نمٹانےمیں تاخیرہرگز برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگرمتعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکےخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی میں تاخیرنہیں کروں گا۔

انہوں نے یہ ہدایات وتنبیہ ایس بی سی اے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل کی زیرصدارت ہونیوالےاجلاس میں انہوں نےخلاف ضابطہ تعمیرات کےحوالے سےکورٹ آرڈرکی تعمیل میں تاخیرپربرہمی کااظہارکیا،انہوں نےکہاکہ ماناکئی جگہوں پردباؤاورمشکلات ہیں،عمارت کورہائشی قابضین سےخالی کروانےکے معاملات بھی ہیں مگردائرہ اختیارات کےمطابق عدالتی احکامات پرردعمل ضروری ہے۔

اس زمرے میں لیگل سیکشن کی مرتب کردہ فہرست کےمطابق انہدامی عمل کو یقینی بنایاجائےدیگرایکشنزمیں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عناصرکے خلاف ایف آئی آرز کااندراج کےسلسلےمیں متعلقہ پولیس اسٹیشنز،مکینوں کی بیدخلی کے لئےضلعی انتظامیہ،سروسزکو منقطع کروانے کے سلسلے میں یوٹیلٹی محکموں یاایجنسیز اور سب لیزکی منسوخی کےحوالے سےرجسٹرارکو خطوط ارسال کئے جائیں تاکہ احکامات کی تعمیل کے حوالےسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اقدامات سمیت اس زمرے کی متعدد تعمیرات کے خلاف انہدامی عمل میں تاخیراوررکاوٹوں کے اصل اسباب معززعدالت کے ربرو پیش کئے جاسکیں۔

ڈائریکٹرجنرل اسحاق کھوڑو نے مزید کہاکہ ادارے میں ماڈرن سہولیات کی فراہمی اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے عدالتی احکامات کی تعمیل اور دیگر عمومی انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے لیکن پھربھی کئی سال سے متعدد معاملات میں غفلت ادارے کی نیک نامی پر حرف کاسبب ہے جسےبرداشت نہیں کیاجائے گااور لاپرواہی کے مرتکب ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر لیگل،ڈائریکٹرز ڈیمالیشن سمیت تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز شریک تھے۔