Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سونے کے نرخ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری , مزید 1800 روپے فی تولہ سستا |

سونے کے نرخ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری , مزید 1800 روپے فی تولہ سستا

کراچی : پاکستان میں سونے کے دام گرنے لگے اور لگاتار دوسرے روز نمایاں کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوا اور اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 321 روپے رہی تاہم عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے کے بعد 1877 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی رپورٹ ہو ئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1876 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3300 روپےاور 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نیتجے میں ملکی صرافی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 55 ہزار 864 کی سطح پر آ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.71 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آ گئی۔