گھریلو حالات سے تنگ شخص کاہاکس بے پر بچوں سمیت اقدام خودکشی

کراچی: ہاکس بے کے مقام پر باپ کی دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پرحالات سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی ۔ اقدام خودکشی کرنے والے باپ کو بچایا لیا گیاجبکہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے باپ کو حراست میں لے لیا ہے۔گرفتار شخص کے مطابق گھریلو جھگڑے سے تنگ آکرقدم اٹھایا، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے

پولیس کے مطابق گرفتار شخص عیسیٰ نگری کارہائشی اور بطور میل نرس کام کرتاہے۔