Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
معروف نوحہ خواں کو ڈکیتوں نے مزاحمت پر گولی مار دی |

معروف نوحہ خواں کو ڈکیتوں نے مزاحمت پر گولی مار دی

شہر قائد میں بے لگام ڈاکوؤں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 148 وارداتیں کیں جبکہ متعدد شہریوں کو زخمی کردیا، معروف نوحہ خوان اسد آغا بھی ان زخمیوں میں شامل ہیں جن کو مزاحمت پر سر پر گولی ماری گئی۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے انارہ گارڈن سمیرا چوک کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 60 سالہ اسد آغا کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ اس سے قبل سچل کے علاقے سپر ہائی وے روٹ فور ایل بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ خرم زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ سچل پولیس واقعہ کو زاتی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ فائرنگ میں نوحہ خواں اسد آغا زخمی ہوئے ہیں ، یہ ڈکیتی واردات نہیں بلکہ اُن کو تعاقب کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، اسد آغا انچولی سے رضویہ سوسائٹی کی جناب جا رہے تھے جب فائرنگ ہوئی، اُن کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔

قبل ازیں کراچی پولیس چیف کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بھیجی جانے والی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 148 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی جانب سے دن بھر کی ورکنگ رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 148 وارداتوں میں 59 موبائل/نقدی چھینی گئیں، چار کاروں سمیت 74 موٹرسائیکلیں چوری کی رپورٹ ہوئیں، ان میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 46، وسطی میں 28، کورنگی میں 22، غربی 14، ضلع ملیر 9، سٹی 5، جنوبی اور کیماڑی میں 12 ، 12 وارداتیں ہوئیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز نے سائیٹ سپر ہائے ضلع شرقی کی حدود میں ایک شخص جاوید کو مزاحمت کرنےپر زخمی کیا، شاہ فیصل کالونی ضلع کورنگی کی حدود میں زخمی کیا،  ڈکیتی کے دوران روزی خان کو جرائم پیشہ افراد نے سائیٹ بی ضلع کیماڑی کی حدود میں زخمی کیا۔

پولیس نے سات انکاؤنٹر میں 10اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، واردات کے دوران 8 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، ضلع شرقی، وسطی اور غربی میں 4 سرچ آپریشن کئے اور 199 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 22اسٹریٹ کرمنلز ، 28 غیرقانونی اسلحہ رکھنے، 1 بھتہ خور، 21منشیات فروشی اور 113دیگر جرائم میں ملزمان شامل ہیں۔

کراچی پولیس نے دن بھر میں 14کار لفٹرز کو گرفتار کیا، 31غیر قانونی پستول، 21کلو چرس، 19چھینے گئے موبائل فون برآمد کئے، 30مسروقہ گاڑیاں جس میں ایک کار اور 29موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔