صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران 15 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں سندھ حکومت نے کراچی کے حلقہ بندیوں کے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں یھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی شق 10کےتحت الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائےگا، جس کےبعد بلدیاتی الیکشن ملتوی ہوجائیں گے۔
کن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے؟
کراچی ڈویژن کے 7اضلاع جبکہ حیدرآباد اور دادو اضلاع میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہونگے، بدین جامشورو سجاول ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہونگے۔
اسکے علاؤہ ٹنڈوالہ یار ٹنڈو محمد خان مٹیاری میں بلدیاتی الیکشن ہونگے۔
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا ایک سیکشن واپس لے کر سندھ حکومت کو خط ارسال کردیا۔
سیکشن دس اےکےتحت کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد میں دوبارہ حلقہ بندی ہوگی۔