Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلدیاتی انتخابات کے التوا پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا شدید ردعمل، وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی |

بلدیاتی انتخابات کے التوا پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا شدید ردعمل، وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے بلدیاتی انتخابات کے التوا پر عوام کو وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے بھی کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

خرم شیر زمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے آدھی رات کو اپنی اوقات دکھائی اور چوتھی بار الیکشن ملتوی کیے۔ انہیں شرم نہیں آتی امیدواروں نے اپنی مہم پر کتنا پیسہ خرچ کردیا۔ ان کے سامنے عوام کی یا پھر عدالتوں کے حکم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرز حکمرانی سے عوام پریشان ہیں، الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پی پی اور مجبور قومی موومنٹ سے میدان سے بھاگنے کی توقع تھی۔ کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں، پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ اور رہنما پی ٹی آئی حکیم عادل شیخ نے

سندھ حکومت کے بلدیاتی الیکشن کے ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے عبرتناک شکست کے بعد نوٹوں کا پوجاری، سندھ کی سب سے بڑی بیماری کراچی سے بھی فرار ہوگیا، سندھ حکومت کے فیصلے کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہا ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کے طور پریشر بناتی رہی،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک ہی تھالی کے چٹھے بٹھے ہیں، کراچی کے لوگ مہاجروں اور سندھیوں کے قاتلوں، سوداگروں کو پہچان چکے ہیں، ان کی شکلوں پر لگی رجیکٹڈ کی مہریں ان کی سیاست دفن کرچکی ہیں،کراچی اور حیدرآباد میں شکست کا خوف پی ڈی ایم کے اعصاب پر سوار ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک عمران خان نے پورے سسٹم کو عوام کے سامنے لاکر کھڑا کردیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس، بلاول ہاؤس، گورنر ہاؤس کا شہر پر قبضے کا پلان ناکام ہوچکا ہے، جمہوریت کی بات کرنے والے عوام کے جمہوری حق سے خوفزدہ ہیں، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملکر بھی عوام میں جانے سے گھبرائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری مسلسل شکست کیساتھ اخلاقی طور شکست تسلیم کرکے سیاست کو خیرآباد کہیں، شہر کراچی کی عوام نے ایک بار پھر بکاؤ، سودیباز، جھوٹوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کو مبارکباد ہو ان کا مقابلہ کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے الیکشن ملتوی ہونے کو کسی صورت بھی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ صبح کال کا انتظار کریں اور عوام سے رابطہ رکھیں، عوامی دباؤ، احتجاج اور تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم نے یہ بھی بتایا کہ وہ صبح 10 بجے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔