کراچی: الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے جبکہ اجلاس میں سندھ کی درخواست اور نوٹیفکیشنز پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،15 جنوری کو الیکشن کرانے سے متعلق ایک آرڈر جاری کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی،حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ۔