کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور سینٹر میں قائم میس نمبر 3 اور پارک کا افتتاح کیا۔
سینٹر میں آمد پر آمد پرپرنسپل سید محمد عباس رضوی نے انکا پرتپاک استقبال کیا جبکہ پولیس کے خصوصی دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کے رویئے برتاؤ کو مثبت بنانیکے لیئے ضروری ہیکہ پولیس کے تربیتی امور کو مذید بہتر کیا جائے کیونکہ ادارے جب بہتر ہونگے تو پولیسنگ کے جملہ امور میں بھی بہتری آئیگی تاہم ان سب کے باوجود بھی پولیس کا رویہ اور برتاؤ مثبت نہیں ہوتا تو پھر ایسی تربیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ سندھ کے مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے ٹرینیز کے طعام کے اخراجات ختم کردیئے ہیں اور میس کٹنگ کی ادائیگی حکومت کی جانب سے ادا کرنیکا اعلان کیا ہے اس سے قبل ریکروٹس سے ماہانہ تین ہزار روپئے میس کٹنگ کی مد میں وصول کیئے جاتے تھے۔انہوں نے مذید کہا کہ پولیس ٹرینیز کو اچھائی کی جانب راغب کرنیکے لیئے موٹیویشنل اسپیکرز سے مدد لی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر انھیں اچھے کاموں کی نا صرف تلقین کریں بلکہ عملی زندگی میں انکے فوائد سے بھی آگاہی دیں بعدازاں آئی جی سندھ نے یادگار کے طور پر ٹریننگ سینٹر میں پودا بھی لگایا۔
آئی جی سندھ کو پرنسپل نے میس نمبر3 کی تزئین و آرائش کے جملہ امور اور اسکی ڈیکوریشن کے حوالے سے پیش کردہ تفصیلات میں بتایا کہ اس سے قبل میس میں 250 ٹرینی ریکروٹس کو طعام کی سہولت میسر تھی جسے بڑھا کر 350 تا 400 کردیا گیا ہےاس موقع پر پرنسپل پی ٹی سی سعیدآباد نے سیدمحمدعباس رضوی نے انٹر/اپر اسکول کورسز سمیت ریکروٹس کے تربیتی امور پر بھی بریفنگ دی اور تمام تر درکار و دستیاب سہولیات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹر میں موجود دو واٹر ٹینکرز کو مرمت کے بعد قابل استعمال بنادیا ہے تاہم پینے کے صاف اور میٹھے کے لیئے واٹر سپلائی لائن کی اشد ضرورت ہے ۔